Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی دنیا تازہ ترین نمایاں

پاکستان اور ایران کے درمیان کراچی سے چابہار تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

پاکستان اور ایران کے درمیان کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کیے جانے کا امکان، وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین اور وائس قونصل جنرل علی خوشرو نے ملاقات کی

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی، مراد علی شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 2 بلین ڈالرز کی تجارت ہے، ہم چاہتے ہیں دوطرفہ تجارت کو 3 بلین ڈالرز تک بڑھایا جائے اسی حوالے سے مراد علی شاہ نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ سندھ سے گوشت اور پھل ایران برآمد ہو سکتے ہیں۔

ملاقات میں کراچی تا چابہار ایران کے درمیان فیری کشتی سروس شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر فیری سروس شروع ہو جاتی ہے تو زائرین اور طلبہ کو سہولت میسر ہوگی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ اور ایرانی قونصل جنرل نے تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ قونصل جنرل نے مراد علی شاہ کو ایران کے ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ یہ ثقافتی فیسٹیول ایران میں اگلے ماہ ہو گا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں