Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں پاکستان کراچی صحت

ملک میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے 38000 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے 38000 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ مرض صرف خواتین تک ہی محدود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایران اور بھارت سے زیادہ چھاتی کے سرطان کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ 60 سال کی عمر کے بعد کینسر ہوتا ہے لیکن اب میں نے نوجوان لڑکیوں کو بھی اس بیماری میں مبتلا دیکھا ہے۔ کینسر کی فوری تشخیص بہت ضروری ہےاورخواتین خود اپنا معائنہ کریں۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ جے پی ایم سی میں بھی چھاتی کے کینسر کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے، میری کوشش ہو گی کہ جامعات اور کالجز میں فری میموگرافی کی سہولتیں دی جائیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں