Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

پاکستان میں رواں سال اسموگ میں اضافے کا خدشہ، محکمۂ موسمیات نے اسموگ ایڈوائزری جاری کردی

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث محکمۂ موسمیات نے رواں برس اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اسموگ ایڈوائزری کے مطابق فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں اسموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے لیکن رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں اسموگ بڑھنے کا خدشہ ہے ان شہروں میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اسموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کر سکتا ہے، دورانِ اسموگ متاثرہ شہروں میں دمے کا مرض بڑھ سکتا ہے۔ اسی کے ساتھ محکمۂ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ بچے، بزرگ اور قوتِ مدافعت کی کمی کا شکار افراد اسموگ سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں