لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی۔
پولیس کی جانب سے ملزمہ سارہ خان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ خبر پھیلانے پر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے