Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کی سڑکوں پردوبارہ ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی،سندھ حکومت کا50 بسیں خریدنے کا فیصلہ

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے لئے 50 نئی ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کر دیں

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدیدبنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ سندھ حکومت حکومت کا یہ اقدام اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہت بہتر بنائے گا

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے
انہوں نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئ

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں