Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ہنگامہ آرائی کیس، کراچی کی ملیر کورٹ نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا

ہنگامہ آرائی کیس میں کراچی کی ملیر کورٹ نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں، درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورانِ سماعت درخواست گزار حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا، حلیم عادل شیخ عمرے پر تھے، حلیم عادل شیخ کا نام بد نیتی کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا، پولیس نے مقدمے میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا اور اس حوالے سے پولیس کا مؤقف تھا کہ تحریکِ انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں