Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں سال 187.3 بلین روپے مختص کیئے ہیں،سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کیلئے اس سال 187.3 بلین روپے مختص کیئے ہیں۔صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں 76.95 بلین روپے 988 اسکیموں کیے لیئے خرچ ہو رہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ کراچی کے 6بڑے منصوبوں پر 103.05 بلین روپے استعمال ہو رہے ہیں۔ضلعی اے ڈی پی سے کراچی کے لیئے 7.3 بلین روپے مختلف اسکیموں پر خرچ ہورہے ہیں۔کراچی میں 87 منصوبے 248 بلین روپے کی لاگت سے جاری ہیں۔یہ 87 اسکیمز وہ ہیں جن پر 500 ملین روپے یا اس کے بھی زائد لاگت آئے گی مکمل کیئے جارہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ شہر کی 988 اسکیموں میں سے 346 اسکیموں کو مکمل فنڈز جاری کیئے گئے ہیں تاکہ وہ مکمل ہوسکیں۔

وزیرمنصوبہ بندی وترقی ناصر حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 269.243 بلین روپے کی 826 اسکیمیں جاری ہیں۔اس سال 826 اسکیموں پر 62.146 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔غیرمنظور شدہ 162 اسکیموں کی مالیت 75.639 بلین روپے ہے اور اس سال ان پر 14.803 بلین روپے مختص کیئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ غیر منظور شدہ اسکیموں کی جلد منظوری حاصل کی جائے تاکہ کام شروع کرائے جا سکیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں