Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کی لانڈھی جیل سے قیدی واش روم کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگیا

جیل حکام کے مطابق قیدی جاوید سرکل نمر 1 بیرک نمبر 5 کے باتھ روم کی کھڑکی کاٹ کر جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوا۔

واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار وحید تنولی، خادم حسین، اکرم، شہزاد، قائم خان، محکم الدین اور ندیم جتوئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی فرار ہے۔ واقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

مقدمہ میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 8 اہلکار نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کے مطابق ملزم جاوید کو فرار کرانے میں اس کا بیٹا عاطف، رشتہ دار ربنواز، زاہد اور رکشہ ڈرائیور ریاض ملوث ہیں

چاروں ملزمان قیدی سے ملنے کے لیے آتے رہے ہیں، فرار ملزم کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں