Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں

ٹرمپ کی حمایت، ایلون مسک کا پٹیشن پر دستخط کرنے والے کو روزانہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

ارب پتی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر کے امریکی انتخابات تک ہر روز 10 لاکھ ڈالر اُس شخص کو دیں گے جو امریکی آئین کی حمایت میں اُن کی آن لائن پٹیشن پر دستخط کرے گا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان سنیچر کو کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے پنسلوانیا میں پروگرام کے شرکاء میں سے ایک کو 10 لاکھ ڈالر کا چیک دے دیا ہے

اس پروگرام کا مقصد امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جمع کرنا تھا۔ اس تقریب کے دوران جان ڈریہر نامی شخص نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے 10 لاکھ ڈالر کا چیک وصول کیا

ایلون مسک مسک جس پٹیشن پر لوگوں کو دستخط کرنے کا کہہ رہے ہیں اُس میں لکھا ہے کہ: ’پہلی اور دوسری ترمیم آزادیٔ اظہار اور ہتھیار اُٹھانے کے حق کی ضمانت دیتی ہے۔ ذیل میں دستخط کرکے، میں پہلی اور دوسری ترمیم کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کر رہا ہوں۔‘

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں