Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں پاکستان

فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا،انتظامیہ نے لاہور میں مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، باغوں کے شہر لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 227 ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 409 کی خطرناک ترین ترین حد تک پہنچ گیا تھا۔اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلیے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے اور اس کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچ آئے گا، جس کی ادائیگی کی منظوری مل چکی ہے۔ مصنوعی بارش کیلیے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں