Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں

نظام الدین اولیاؒء کا عرس، بھارت نے 82 پاکستانیوں کو ویزے جاری کر دیئے

سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاؒء سالانہ عرس کے موقعہ پر بھارتی ہائی کمیشن نے 82 پاکستانی زائرین کو پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے ویزے جاری کر دیئے جو ہفتے کو واہگہ بارڈر کے راستے دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

یادش بخیر پاکستانی زائرین کو ہر سال عرس کے موقعہ پر ویزوں کے حصول کیلئے صبرآزما انتظار اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ماضی میں متعدد مواقعوں پر بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے دینے سے انکار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے تک بھی زائرین ایسی ہی صورتحال کا شکار تھے تاہم دو روز قبل تمام 82 زائرین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی جنہیں آج ویزے جاری کردیئےگئے ہیں، زائرین اور ان کے احباب آخری مرحلے میں ویزے جاری کئے جانے کو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کے تناظر میں دیکھ رہے اور بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد اسے پہلی اچھی خبر قرار دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان آمد کو بھی یقینی قرار دے رہے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں