آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت آئی جی پی کمپلین سیل کی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے چوتھا اجلاس ہوا، جس میں میں ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز،آئی ٹی،اے آئی جیزایڈمن،کمپلینٹ سیل،آپریشنزاور پی ڈی آئی ٹی مے شرکت کی، اس سے قبل 12، 13 اور 27 ستمبرکوکمپلینٹ سیل کی کارکردگی سے متعلق تین اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔
اے آئی جی کمپلینٹ سیل نے اجلاس کے شرکاء کو گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پرعملددرآمداور شعبہ کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ آئی جی پی شکایتی سیل کو عوام کی جانب سے بذریعہ خط،ٹیلی فون،ایس ایم ایس،ای میل اور واٹس ایپ پر شکایت موصول ہوتی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیئےشکائتی سیل کے ٹیلی فون نمبر1715 پر کال، ایس ایم ایس، ای میل aigcomplaints.cpo@sindhpolice.gov.pk اور واٹس نمبر 03141088831 کے ساتھ ساتھ ساتھ آئی جی پی کمپلین سیل،سی پی او کراچی کو بذریعہ خط بھی شکایات ارسال کرنیکی سہولیات بھی میسر ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال سی ایم ایس پورٹل پر مجموعی طور پر45463 شکایات موصول ہوئیں جن میں42981شکایات کا ازالہ،2482 تکمیل کے مراحل میں ہیں، کیمپلینٹ سیل کی خدمات کو 24گھنٹے دستیاب رکھنے کے ساتھ ساتھ عملہ کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے، کیمپلینٹ سیل میں خواتین و بچوں کے حقوق سے متعلق شکایات کے لیے علیحدہ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کومزیدموثربنانے لیے باقاعدگی سے عوامی شکایات پر متعلقہ یونٹ سے جواب طلبی کی جائے، ڈی آئی جی پیڈکواٹرزکی نگرانی میں اے آئی جی کمپلینٹ سیل متعلقہ یونٹ کے سربراہ کوبزریعہ خط شکایات کے ازالہ سے متعلق رابطہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپلینٹ سیل کے عملہ کو خواتین،بچوں اور انسانی حقوق کے قوانین سے متعلق تربیت دیں، عملہ کی تربیت میں شکایت کنندہ کو مطمئن کرنے کے ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ افسرسے فوری رابطہ اورشکایت کے ازالہ سے متعلق تربیت دیں