Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پنجاب میں محکمہ صحت کے ملازمین کو سوشل میڈیا پر بحث کا حصہ بننے سے روک دیا گیا

محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سوشل میڈیا پر جاری کسی بحث کا حصہ بننے سے روک دیا۔

محکمہ صحت جانب سے جاری ایک مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں اور سیاسی گفتگو کے میسجز کو سوشل میڈیا پر آگے نہ بڑھائیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شعبہ صحت سے منسلک ملازم کوئی بھی ڈاکومنٹس پبلک نہیں کرسکتا، محکمہ صحت کا عملہ سیاسی دینی و سماجی بحث و مباحثہ پر پوسٹ نہیں کرے گا۔

محکمہ صحت نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر شخصیات، گروپوں اور مذہب پر گفتگو سے بھی اجتناب کرے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری مراسلہ جات کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ان کا تجزیہ کرنے سے بھی گریز کیا جائے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts