حکومت سندھ کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت کیبنیٹ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں دونوں صوبائی وزرا نے متفقہ طور پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں واقع لیبر ڈیپارٹمنٹ دفتر کے پانی اور بجلی کے واجبات کی مد میں رقم کی منظوری دی اور تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں دی گئی دیگر منظوریوں میں لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ ملازمین کی تنخواہوں کے واجبات کی منظوری، ملیر ریور برج بنانے کیلیے رقم کی منظوری، محکمہ زراعت کے واٹر کورسز بنانے کیلیے رقم کی منظوری سمیت بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے قانونی معاملات دیکھنے کیلیے چیف انجینیئر بھرتی کرنے کیلیے منظوریاں دی گئیں