کراچی میں ایک بار پھر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق18 اور 19 اکتوبرکو دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے مظاہروں، جلوسوں، دھرنوں، ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی ہو گی۔پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار ہو گا۔
دفعہ 144 کے تحت پابندی ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی13 سے 17 اکتوبر تک 5 روز کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی تھی
مینو
بند کریں
بند کریں