Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

مجوزہ آئینی ترمیم روکنے کے حوالے سے عورت مارچ کراچی نے سول سوسائٹی کے مطالبے کی تائید کر دی

عورت مارچ کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے کسی بھی اس انداز میں ہونے والی ترمیم کو منظور نہیں کریں گے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے26 ویں آئینی ترمیم کے حتمی مسودے کو عوام کے سامنے لائےبغیر اور عجلت میں پاس کرنی غیر جمہوری کوششوں کے خلاف پاکستان سول سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان حمایت کرتے ہیں

سول سوسائٹی نے مجوزہ 26ویں ترمیم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی تقرریوں کے عمل کو تبدیل کرنے کے لئے ترامیم کی جا ری ہیں،آئندہ چیف جسٹس آف پاکستان کی اپنی مرضی سے تعیناتی کئے جانے کا خدشہ ہے تاکہ عدلیہ پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستانی شہری کی حیثیت سے اس ماحول میں پاس ہونے والی کسی بھی ترمیم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں