Search
Close this search box.
شہر سیاست خبریں حقیقت کی جانچ کراچی تعلیم تازہ ترین

جامعہ کراچی نے لیٹ فیس معافی و رعایت کی درخواستوں پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر طلبہ کی طرف سے جمع کرائی گئی لیٹ فیس معافی/ رعایت کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو درخواست دہندگان کی جانب سے ان کی آمدنی اور مالی حیثیت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات اور ثبوتوں کی بنیاد پر ہر درخواست کا جائزہ لینے کا پابند بنایا گیا ہے۔

شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا اور اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ یونیورسٹی آف کراچی کی انچارج ڈاکٹر ضیاسمہ حنیف خان رکن ہوں گی۔کمیٹی کے پاس ہر کیس کے میرٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد وائس چانسلر کو 40 فیصد تک لیٹ فیس معاف کرنے کی سفارش کرنے کا اختیار ہوگا۔

سفارشات کو معروضی طور پر اور ادارے کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمیٹی کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں۔

جامعہ کراچی کے مطابق 12459 طلبہ نے سیمسٹر کی فیسیں جمع نہیں کرائی ہیں صرف شام کے طلبہ پر سیمسٹر فیس مع لیٹ فیس چارجز ایک ارب 67 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جس میں لیٹ فیس کے تین کروڑ 13 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔

اسی طرح صبح کے طلبہ پر 83 کروڑ 40 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جن میں 15 کروڑ 30 لاکھ روپے لیٹ فیس کی مد میں بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں