Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 3 روزہ ہیلتھ ایشیاء ایکسپو کا افتتاح کردیا گیا

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی جانب سے کراچی میں 3 روزہ ہیلتھ ایشیاء ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس 3 روزہ ہیلتھ ایشیاء ایکسپو میں 20 سے زائد کانفرنسز اور سیمینارز بھی ہوں گے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ایشیاء ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے، بیرونِ ممالک سے لوگ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، ہیلتھ ٹورازم کو پاکستان میں لانا خوش آئند ہو گا۔

اُنہوں نے خناق کے پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خناق موسمی بیماری ہے اور ہمیشہ ہی یہ بیماری آتی ہے، اس کے لیے ویکسینیشن کی کوریج بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ صحت سندھ نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال خناق کے 160 کیسز ہوئے جبکہ اس سے 28 اموات ہوئی ہیں۔ خناق کی ویکسین موجود ہے، چکن گونیا کی ٹیسٹنگ مشکل ہے اس کی کٹس مہنگی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپرے مہم کے لیے محکمۂ صحت کی کے ایم سی سے بات ہوئی ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں