Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

سندھ میں ٹیکس ریونیو ہدف کا 27 فیصد حاصل کرلیا گیا، 3 ماہ میں کتنا ٹیکس جمع ہوا؟

محکمہ ایکسائز سندھ نے کامیابی سے پہلی سہ ماہی میں سالانہ ٹیکس ریونیو ہدف کا 27 فیصد حاصل کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب اکبر پنہور، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک تھے، محمکہ ایکسائزو ٹیکسیشن نے مالی سال کے 203 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پہلے تین مہینوں میں 55.48 ارب روپے جمع کر لئے ہیں

‏ شرجیل میمن نے محکمے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید ہموار کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات کی اور انہوں نے موٹر وہیکل ٹیکس کا نظام 15 دن کے اندر آن لائن کرنے کے احکامات بھی جاری کریے

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں سمیت دیگر خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمے کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور مستقبل کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے افرادی قوت بڑھانے اور طریقہ ء کار پر بھی گفتگو کی گئی

‏ شرجیل میمن نے کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کا نظام 15 دن کے اندر آن لائن کیا جائے تاکہ شہریوں کے لیے ٹیکس کا نظام مزید آسان اور موثر ہو سکے، انہوں نے کہا کہ موثر خدمت کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، عوام کو گھر بیٹھے تمام ٹیکسز کی ادائیگی کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فنڈ ریزنگ کے لئے پریمئم نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے مزید عوامی ترجیحی نمبرز شامل کئے جائیں اور پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کی کامیابی کے لئے مزید اقدامات کئےجائیں، محکمہ ایکسائز کے نئے نظاموں کے فروغ اور ان میں شہریوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے،

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ ٹیکس نظام کو جدید بنانے اور شفافیت، کارکردگی اور عوام کے لیے سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں