Search
Close this search box.
کھیل تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ملتان ٹیسٹ میں ساجدخان کا کارنامہ، ہوم گراؤنڈ پر 24 سال بعد پاکستانی آف اسپنر نے 7 وکٹیں حاصل کرلیں

قومی ٹیم آف اسپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں لیکر 24 سال پرانا جمود توڑ ڈالا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹرز کو پریشان کردیا۔

ہوم گراؤنڈ پر آف اسپنر نے انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گزشتہ روز کھیل کے اختتامی سیشن میں محض 10 گیندوں پر انگلش ٹیم کے 3 پلئیرز کا شکار کیا تھا۔ بطور آف اسپنر ساجد خان 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے۔

انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔اس سے قبل ثقلین مشتاق نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں