Search
Close this search box.
پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں

ٹک ٹاک کی 2024ءکی دوسری سہ ماہی کے لیےکمیونٹی گائیڈ لائنزانفورسمنٹ رپورٹ جاری

صارفین کے محفوظ اور مثبت تجربے کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں ٹک ٹاک نے2024ءکی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے ۔ یہ رپورٹ پاکستان میں کونٹنٹ کو اعتدال پر لانے کے لیے پلیٹ فارم کے فعال نقطہ نظر پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ سہ ماہی رپورٹ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران  ڈیلیٹ کے گئے کونٹنٹ اوراکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی فراہم کرتی ہے۔

اس سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30,709,744 سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔کیونکہ پلیٹ فارم اپنی کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اپنے کونٹنٹ میں متوازن نظام کو مضبوط بنا رہا ہے۔ 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا ۔یہ اعداد و شمارپاکستانی صارفین کے لئے  نقصان دہ کونٹنٹ سے محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنےاور لاکھوں کونٹنٹ پوسٹ کیے جانے کے ساتھ ، پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سنہ2024ء کی دوسری سہ ماہی میں ، پلیٹ فارم نے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا۔ اِن میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا ، جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں