Search
Close this search box.
صحت تازہ ترین نمایاں پاکستان

فنڈزکی کمی سے پاکستان سمیت 12 ممالک کے 20لاکھ بچوں کی زندگی کو خطرہ ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے  یونیسیف نے خبردار کیا ہےکہ  زندگی بچانےکے لیے استعمال ہونے والی خوراک (آر یو ٹی ایف) کی خریداری کے لیے فنڈز کی قلت ہے جس کے باعث دنیا بھر میں20 لاکھ بچوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔

یونیسیف کے مطابق 12 شدید متاثرہ ممالک میں 20 لاکھ بچوں کو جان بچانے والی خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال شدید غذائی قلت کا شکار  2 لاکھ 62 ہزار بچوں کو  زندگی بچانے والی خوراک فراہم کی گئی۔ پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے موجودہ سپلائی مارچ 2025 میں ختم ہو جائےگی۔

یونیسیف کے مطابق مالی، نائجیریا، نائجر اور چاڈ جیسے ممالک جان بچانے والی خوراک کی قلت کا شکار  ہوچکے ہیں یا ہونے والے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ  پاکستان سمیت مزید 8 ممالک اگلے سال کے وسط تک جان بچانے والی خوراک کی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں