Search
Close this search box.

کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا، اب ایسا نہیں ہوگا، نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی بھر کے ٹاؤن باڈیز کے تنظیمی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد ، لیاری اور اورنگی میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ 

اجلاس میں  حلف اٹھانے والے نئے  ذمہ داران کو نائب صدر فیصل ندیم ، کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے سرٹیفیکیٹ جاری کیے۔ جنرل باڈی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نےعوام سے خوشیاں چھین لی ہیں۔

سیاسی جماعتیں عوام کامفاد نہیں بلکہ اپنے مفاد کی خاطر سیاست کرتی ہیں ۔ ملک کی حالیہ سیاسی و معاشی بدحالی کی ذمہ دار ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعتیں ہیں۔  پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مسائل حل کرنے کےلیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ 

پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہی ہے ۔ عوام کی آوازحکام بالا تک پہنچانے کےلیے احتجاج اور مظاہرے کیے ۔ اورمہنگائی کا توڑ کرنےکےلیے عملی طور پر سبزی سہولت بازار اور سستی روٹی تندور جیسے کئی عوامی منصوبے شروع کیے ہیں ۔ہمارے منتخب نمائندے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ جماعت کے ذمہ دار اور کارکنان عوام کےلیے جماعت کے پلیٹ فارم کو مزید سے مزید تر وسیع کریں۔عام عوام کو اپنے ساتھ شریک کریں بالخصوص نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں۔

کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فریب اور مفاد پرستی کی سیاست قریب المرگ ہے۔ عوام کے سامنے سب کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں۔ کراچی کو بےدردی کے ساتھ سوچے سمجھے منصوبےکے تحت تباہ کیا گیا۔شہرقائد کے باسی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ۔

گندگی ،صحت کے ناقص سہولیات ،بجلی کی لوڈشیڈنگ  اور پانی و گیس کی عدم دستیابی کراچی کی علامات بن چکی ہیں ۔عوام کراچی کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں