Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کو الگ صوبہ بنانا چاہئے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے مزید 9 نئے صوبے تشکیل دینے کی تجویز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو بھی ایک صوبہ ہونا چاہیے۔

نجی چینل کے پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان میں جتنے صوبے ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ 

نجی چینل کے پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اور ہزارہ ضلع کو اپنے صوبے بنانے کے ساتھ پنجاب اور بلوچستان کو تین تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی وکالت کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کراچی کو مکمل طور پر الگ صوبہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے اور ہزارہ کے لیے بھی ایک صوبہ بنایا جائے۔

مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنا بہتر ہوگا، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو  اپنا اپنا حصہ ملتا رہےگا، نئے صوبے بنیں گے تو آپ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ ملتا رہےگا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ صوبے بن جاتے ہیں تو وہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت مالی بجٹ میں سے اپنا حصہ وصول کرتے رہیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts