Search
Close this search box.

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد ہوگیا، وفاقی حکومت نے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرا دی ہے، پاورڈویژن نے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا نے منظور کر لی جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والےگھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے سے استثنٰی دیا گیا ہے۔ باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ7.12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا۔ ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے تک بڑھ گیا ہے۔

تین سو ایک سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے، 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے، جب کہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہوگیا۔ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے، 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا ہے۔

ٹیکسوں کو ملا کر سیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ گئی ہے، تاہم ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں