Search
Close this search box.

کراچی سمیت سندھ میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار اکثر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے، اب سندھ میں تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔

حکم نامہ کے مطابق موبائل فون اپنی ڈیوٹی کے دوران خاص طور پر وہ اہلکار استعمال نہیں کرے گے جو فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تفویض کیے گئے ہیں۔

حکم نامے میں خبردار کیا ہے کہ جو افسران یا اہلکار دوران دیوٹی سمارٹ موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکم نامہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ،حکم نامہ کی نقول سندھ میں تعینات تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی ائی جیز،ایس ایس پیز،،ڈی ائی جیز ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں