Search
Close this search box.

کراچی میں رینجرز، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی تیل برآمد

کراچی میں سندھ رینجرز، پولیس اور کسٹم نے نادرن بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا غیرقانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مشترکہ کارروائی نادرن بائی پاس پر واقع فاسٹ آئل بلوچ فلنگ اسٹیشن پر کی گئی۔ فلنگ اسٹیشن کے لیے 5 مزدہ ٹرکوں کے ذریعے 55ہزار لیٹر غیرقانونی ایرانی تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد افراد کی جانب سے کسٹم حکام پر پتھراؤ بھی کیا گیا، پتھراؤ کے نتیجے میں مزدہ ٹرک موقع سے فرار ہوگئے۔

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زیر زمین بنائے گئے ٹینکوں سے مطلوبہ غیر قانونی ایرانی تیل کو قانونی کارروائی کے لیے 5 آئل ٹینکرز کے ذریعے کسٹم کلکٹریٹ ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے، غیرقانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل کی قیمت تقریباً 15 ملین روپے بنتی ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، برآمد شدہ ایرانی تیل مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں