ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے والے زمان خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے اتنے بڑے لیول پر ایشیا کپ جیسا ٹورنامنٹ کھیلوں گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں زمان خان نے پلیئنگ الیون شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان کیلئے اتنے بڑے لیول پر ایشیا کپ جیسا ٹورنامنٹ کھیلوں گا۔
زمان خان نے کہا کہ ایشیا کپ پلیئنگ الیون میں منتخب کیے جانے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی تھی، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرچکا ہوں اور اب سینئر پلیئرز کے ساتھ پریکٹس سیشن بھی اچھا رہا ہے۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اور شاہین ان وکٹوں پر کئی میچز کھیل چکے ہیں ان سے رہنمائی بھی لی ہے ان کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے آج بولنگ کروں گا۔