Search
Close this search box.

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد حکومت نے پیٹرول پمپس پر عائد 0.5 فیصد ٹیکس ختم کردیا

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد حکومت نے پیٹرول پمپس پر عائد 0.5 فیصد ٹیکس ختم کردیا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس ختم کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

بجٹ 2024 میں پیٹرول پمپس پر حکومت کی جانب سے 0.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا تھا جسکے خلاف گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی اور ملک کے بیشتر پیٹرول پمپس بند رہے۔

شام کے وقت پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا۔ عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاحوں کواس وقت بڑی پریشانی ہے جسکی وجہ سے ہم ہڑتال کی کال واپس لےرہےہیں۔

عبدالسمیع خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہڑتال آسان نہیں،پوری ریاست اور حکومت مخالف تھی، ہم ہڑتال ختم کر رہے ہیں لیکن اپنےمطالبات سےپیچھےنہیں ہٹے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کئے جانے کے بعد ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیٹرول پمپس پر عائد کر دہ 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں