پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحۂ کارساز کے 16 برس کی تکمیل پر شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 18 اکتوبر 2007 کو بےنظیر بھٹو کی وطن واپسی پر استقبال کے دوران دھماکے میں 180 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آج سے 16 برس قبل 18 اکتوبر 2007ء کے روز سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبال کیلئے پیپلز پارٹی کارکنان ملک بھر سے میں جمع ہوئے اور بےنظیر بھٹو کے قافلے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے سانحہ کارساز کہا جاتا ہے۔
18 اکتوبر کو اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ثابت کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔#SalamShuhadeKarsaz pic.twitter.com/W1oDJwfrWP
— PPP (@MediaCellPPP) October 18, 2023
پی پی پی کارکنان اور قائدین محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ ریلی کی صورت میں جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 450 زخمی ہوئے۔
ملک میں شمع جمہور کی خاطر قربانی دینے والے شہدائے کارساز کے 16 ویں یوم شہادت کے موقع پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔#SalamShuhadeKarsaz pic.twitter.com/6qOrK8jDaO
— PPP (@MediaCellPPP) October 18, 2023
پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ کارساز کی یاد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوشل میڈیا سائٹ پر خصوصی پیغامات جاری کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک میں شمعِ جمہور محترمہ بے نظیر بھٹو کی خاطر قربانی دینے والے شہدائے کارساز کے 16ویں یومِ شہادت کے موقعے پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔