Search
Close this search box.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں آئرلینڈ کا شیڈول، اسکواڈ اور تاریخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کیا آئرلینڈ پھر سرپرائز کرے گی؟ اس بار آئرلینڈ کی ٹیم میگاایونٹ میں کس مرحلے تک جائے گی؟ آئرش ٹیم رواں میگاایونٹ میں بڑے بڑے اپ سیٹ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کی تاریخ

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ نے پہلا میچ 2008 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اُس وقت آئرلینڈ کرکٹ کی ایسوسی ایٹ ٹیموں میں شامل تھی لیکن 2007 کے ون ڈے ورلڈکپ سے ہی  دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بناچکی تھی۔

2007 کے ون ڈے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پہلی بار حصہ لیا تھا اور پہلی بار شرکت کرنے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا تھا۔ اسی عالمی کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھی آئرلینڈ کے خلاف ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔

آئرلینڈ کی ٹیم ہر گزرتے وقت کے ساتھ بہتر ہوتی گئی اور اب آئرلینڈ کی ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس بھی حاصل ہے اور آئرش ٹیم آئی سی سی کے فل ممبر ممالک میں شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کا شیڈول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ اے میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے ساتھ پاکستان اور بھارت کی مضبوط ٹیمیں بھی شامل ہیں جنکا آئرلینڈ کو چیلنج درپیش ہوگا۔

آئرلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ یہ میچ نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ آئرش ٹیم کا دوسرا میچ 7 جون کو کینیڈا سے نیویارک میں ہی ہوگا۔ 

14 جون کو آئرلینڈ کا میزبان امریکا کے ساتھ فلوریڈا میں میچ شیڈول ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ آئرلینڈ کا مقابلہ 16 جون کو فلوریڈا میں ہی ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کا اسکواڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی ٹیم کی قیادت پال اسٹرلنگ کے سپرد ہے۔ پال اسٹرلنگ دنیا کی نامور لیگ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ آئرلینڈ کے اسکواڈ میں روس ایڈیئر ، اینڈی بلبرنی، اور ہیری ٹیکٹر بلے باز ہیں۔ 

نیل روک اور لورکان ٹکر وکٹ کیپر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں مارک ایڈیئر، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوک ریل شامل ہیں۔ باؤلرز میں گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میکارتھی، بین وائٹ اور کریگ ینگ آئرلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کی کارکردگی

آئرلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے آخری 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے۔ ایک میچ میں شکست ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

مجموعی طور پر آئرلینڈ نے 166 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں سے 71 جیتے اور 86 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2 میچ ٹائی ہوئے اور 7 میچ بے نتیجہ رہے تھے۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں