ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2007 میں ہوا اور جب سے اب تک 8 ورلڈایونٹ ہوچکے ہیں۔ کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 باؤلرز کی فہرست پر نظرڈالیں تو دسویں نمبر پر 2 کرکٹرز مشترکہ طور پر نظر آتے ہیں۔
نمبر 10
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو 27، 27 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ لیکن ان 27 وکٹوں کیلئے براوو نے 34 میچ کھیلے جب کہ اسٹارک نے صرف 20 میچز میں یہ وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارک کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں جب کہ براوو کی بہترین باؤلنگ 38 رنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں۔
نمبر 9
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی 22 میچز میں 29 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ 10 باؤلرز کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ ساؤتھی کی بہترین باؤلنگ 6 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہے۔
نمبر 8
ٹاپ 10 باؤلرز میں آٹھویں نمبر پر بھی دو باؤلرز مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے 30 ، 30 آؤٹ کررکھے ہیں۔ اسٹین نے 26 میچز میں یہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ براڈ کو ان وکٹوں کیلئے 26 میچز کھیلنے پڑے۔
ڈیل اسٹین کی بہترین باؤلنگ 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں جب کہ براڈ کی بہترین باؤلنگ 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔
نمبر 7
سری لنکا ونندوہسارنگا کا ٹاپ 10 باؤلرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ ہسارنگا نے 16 میچز میں 31 شکار کئے اور انکی بہترین اننگز 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہے۔ ہسارنگا کو عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
نمبر 6
بھارت کے روی چندرن ایشون کی ٹاپ 10 باؤلرز میں چھٹی پوزیشن ہے۔ ایشون کے نام پر 24 میچز میں 32 وکٹیں ہیں۔ ایشون کی بہترین باؤلنگ 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں رہی ہے۔
نمبر 5
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ 10 باؤلرز میں پاکستان کے عمرگل اور سری لنکا کے اجنتھا مینڈس مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ دونوں باؤلرز نے 35 ، 35 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن ان 35 وکٹوں کیلئے مینڈس نے 21 اور عمرگل نے 24 میچ کھیلے۔
مینڈس کی بہترین باؤلنگ 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں جب کہ عمر گل کی بہترین باؤلنگ 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہی ہے۔
نمبر 4
پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین باؤلر ہیں۔ سعید اجمل نے 23 میچز میں 36 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اجمل کی بہترین باؤلنگ 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا تھی۔
نمبر 3
سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا 23 میچز میں 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ملنگا نے ایک اننگز میں 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی جو انکی بہترین باؤلنگ ہے۔
نمبر 2
پاکستان کے شاہدآفریدی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں دوسرا نمبر ہے۔ شاہدآفریدی نے 34 میچز میں 39 آؤٹ کئے اور انکی بہترین باؤلنگ 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں رہی۔
نمبر 1
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ شکیب الحسن نے 36 میچ میں 47 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ شکیب کی بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ 9 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔