ملیر میں غیرملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، مبینہ دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔ دہہشتگرد مبینہ طور پر خودکش جیکٹ پہننے ہوئے تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم پہلے سے بھی خفیہ اطلاع پر پولیس یارڈ کے اطراف تعینات تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا  جب کہ ہلاک دہشتگرد ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور معلوم ہوتا ہے جس نے بیلٹ پہنی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید  بتایا کہ پولیس نے  دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی جب کہ بارود کی اطلاع پر بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts