قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں، پی سی بی اور کھلاڑیوں کا اظہار تعذیت

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے ندا ڈار کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے بہت علیل تھیں اور آج خالق حقیقی سے جاملیں۔ ندا ڈار نے اپنی والدہ کے علیل ہونے کے باعث قومی ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

نجم سیٹھی نے ندا ڈار کے ساتھ تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ پی سی بی کی جانب سے ندا ڈار کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ندا ڈار کیلئے تعذیتی پیغامات دئے گئے ہیں اور پاکستانی عوام سے بھی ندا ڈار کی والدہ کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts