انٹرنیٹ سروس بحال کردی ہے، سوشل میڈیا سائٹس بحالی کے احکامات نہیں ملے، پی ٹی اے

پاکستان کے مختلف شہروں میں 3 دن بند رہنے کے بعد گزشتہ رات انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمپونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئیٹر، فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے حوالے سے بھی پیغام جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے وزارت داخلہ کے احکامات پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی ہے، صارفین اب موبائل انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن اب تک سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کے احکامات نہیں ملے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کے احکامات ملتے ہی انہیں بھی بحال کردیا جائے گا۔ واضح رہے ملک بھر میں ٹوئیٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کی سروس اس وقت بند ہے۔

نو مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی صرف براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس ملک بھر میں فعال تھی۔ 3 دن انٹرنیٹ بند رہنے کے بعد گزشتہ رات انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts