Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ہم نے صرف کھیلنا ہے، نام نہیں لینا، امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک

وزیراعظم ہاؤس سے شروع ہونے والا آڈیو لیکس کا سلسلہ ابھی رُکا نہیں، شہبازشریف اورمریم نواز کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔  مبینہ آڈیو میں عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ سائفرسے متعلق گفتگوکررہے ہیں اور امریکی سائفر کی تشریخ پر ہدایات دے رہے ہیں۔

آڈیو میں اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا ہے،اعظم خان میٹنگ کے منٹس اورانہیں اپنےطریقےسےڈاکیومنٹ کرنے کا پلان بتا رہے ہیں۔  اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

اس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔ اعظم خان نے مزید کہا کہ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے ؟

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے نام نہیں لینا ، جس پر اعظم خان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے یہ جو سائفر ہے اس پر میٹنگ کرلیتے ہیں۔

ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اورفارن سیکریٹری کے ساتھ ، شاہ محمود قریشی وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے، جو پڑھ کر سنائیں گے اسے کاپی میں بدل دیں گے، پھر اینالائسزاپنی مرضی کے منٹس کردیں گے ، منٹس آفس ریکارڈ میں ہوں اینا لائسز یہ ہوگا یہ تھریٹ ہے، اینا لائسز ہوگا کہ سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں۔

اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا ں وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کرلینگے، جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ تو پھر کس کس کو بلائیں؟ شاہ محمود قریشی ، آپ ، میں اور سہیل ، ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں، تاکہ یہ چیزیں ریکارڈ پر آجائیں۔

جس کے بعد اعظم خان نے کہا کہ آپ فارن سیکریٹری کو بلائیں، عمران خان نے اس پر کہا کہ نہیں تو وہ اس نے ہی لکھا ہے ایمبسڈرنے، اعظم خان جواب دیتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے ناں، یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟ عمران خان نے اس پر کہا کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے ، اس نے اٹھائی ہے ، اینی ہاوہے تو ،فارن سازش بنا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی آڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں۔ یہ آڈیوز لیک ہونے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں