Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

گلشن اقبال میں شہری کو اغواء کرکے تاوان طلب کرنے والا پولیس کا سب انسپیکٹر گرفتار

کراچی میں شہریوں کی جان و مال کے محافظ ہی انہیں لوٹنے لگے۔ گلشن اقبال میں شہری کو اغواء کرنے اور پھر تاوان طلب کرنے میں پولیس کا سب انسپیکٹر ہی ملوث نکلا۔ گلشن اقبال پولیس نے اپنے محکمے کی کالی بھیڑ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو گرفتار کرلیا۔

 

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک نمبر 5 سے بلال نامی شہری کا اغواء کیا گیا۔ شہری بلال ایک وکیل کا ڈرائیور ہے۔ گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ بلال کو اغواء کرکے مغوی کے اہل خانہ سے 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

 

بلال کو اغواء کرنے اور اسکے اہل خانہ سے تاوان طلب کرنے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ( اے وی ایل سی ) پولیس کا سب انسپیکٹر پولیس نکلا۔ گلشن اقبال پولیس نے شہری کے اغواء میں پولیس سب انسپیکٹر کو آئی فون ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

 

گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے سب انسپیکٹر کو گرفتار کرکے اسکے خلاف دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں