Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی کے نام پر سیاست کرنی والی جماعتیں خاموش ہیں، شہریوں کو مافیا کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مون سون بارشوں کے بعد شہر کی ابتر صورتحال پر ایک بار پھر حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ عوام کو مافیا کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے۔ کراچی میں غیرآئینی اورغیرقانونی طور پرسیاسی ایڈ منسٹریٹر لگایا ہوا ہے لیکن اب کراچی کے لوگوں کو مافیا کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کا اربوں روپے سرکلر ریلوے پر ضائع کردیا اس کے باوجود مڈل کلاس اور غریب لوگوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں۔ کراچی میں بارشوں کے بعد تمام سڑکیں بارش میں بہہ گئیں لیکن کراچی کے نام پر مینڈیٹ اور سیاست کرنے والی سیاسی جماعتیں خاموش بیٹھی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ لیاری میں گندگی اور گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے اس پر احتجاج کرنے والے ہمارے ایم پی اے کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرلیا جبکہ شرپسند عناصر کی مکمل پشت پناہی کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتیں کے الیکٹرک کو معاونت فراہم کررہی ہیں، نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے۔ ہر دور میں گورنر ہاؤس نے کے الیکٹرک کے معاملے پر سہولت کاری فراہم کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہئے، کمپنی قومی ادارے سوئی سدرن گیس تک کی ناہندہ ہے۔ کے الیکٹرک اپنی کی مجموعی پیداوار محض 17 فیصد ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں