پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں سندھ حکومت کے زیراہتمام جلد ایک نئی بس سروس شروع کی جائے گی۔ جسکے لئے شہر میں کل سے تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں الیکٹرک بسوں سے متعلق کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔
Announcement: Transport department government of Sindh is going to start New Bus service in karachi. These are Pakistan’s first electrical vehicles which are completely environment friendly. From tomorrow we are going to start the test drive in the city. pic.twitter.com/7agbgF9Fjt
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) November 6, 2022
شرجیل میمن نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے جارہی ہے۔ جسکی ٹیسٹ ڈرائیو کل سے شروع ہوگی۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ اس سروس میں چلائی جانے والی بسیں پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو کہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور لاڑکانہ میں اس سے قبل پیپلز بس سروس بھی متعارف کروائی جاچکی ہے اور حیدرآباد میں بھی رواں ماہ پیپلز بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔