Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج، دہشتگرد کار اور موٹرسائیکل پر آئے

کراچی پولیس آفس پر جمعے کی شام ہونے والے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او صدر انسپکٹر خالد حسین میمن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں 3 ہلاک سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے مطابق دہشت گرد صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پر لگی تار کو کاٹ کر داخل ہوئے، تین دہشت گرد ایک گاڑی میں پولیس صدر لائن پہنچے تھے۔

کار سوار دہشت گردوں کے ساتھ 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر بھی آئے تھے،جنہوں نے کار سوار دہشت گردوں کو کے پی او کی نشاندہی کی تھی۔ صدر پولیس لائن کے قریب کھڑی کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جسکی تحقیقات جاری ہے۔

مقدمے کے مطابق دہشت گردوں سے 5 دستی بم، 2خودکش جیکٹس ملیں جنہیں ناکارہ بنایا گیا۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملے کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ 17 فروری کی شام 7 بج کر 15 منٹ پر وائرلیس کے ذریعے حملے کی اطلاع ملی، 7 بج کر 20 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچا اور نفری طلب کی۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا، حملے میں رینجرز اور پولیس کے 4 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 3 دہشت گرد ملوث تھے، جن میں سے 1 دہشت گرد چوتھی منزل پر جوابی کارروائی میں مارا گیا،دوسرے دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، تیسرا دہشت گرد چھت پر جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

متن کے مطابق کارروائی میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں نے بھی خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، خودکش دھماکا کرنے والے دہشت گرد کے اعضاء ملے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ 17 فروری کی شب کراچی پولیس ہیڈ آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں