Search
Close this search box.

کراچی میں 6 یا 7 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

پاکستان سے مون سون کا تاریخی اور یادگار سسٹم رخصت ہوچکا ہے۔ مون سون سسٹم سے کراچی میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں بھی کراچی کا درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوسطاً ستمبر کے مہینے میں کراچی کا درجہ حرارت 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا جو معمول سے 2 سے 3 ڈگری کم ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے جواد میمن نے کہا کہ اکتوبر کے ابتدائی ہفتے تک درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 6 یا 7 اکتوبر سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، میانمار سے طوفان کی باقیات خلیج بنگال میں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں طوفان کی باقیات کی وجہ سے کراچی میں 6 یا 7 اکتوبر سے سمندری ہوائیں معطل ہو سکتی ہیں جسکے باعث شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں