Search
Close this search box.

کراچی میں 12 سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل، ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

انسداد دہشت گردی عدالت میں 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان پر جرم ثابت ہوگیا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

 

عدالت نے 3 ملزمان کو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں 2، 2 بار سزائے موت کا حکم دیا، شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو 7 سال قید بامشقت اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

 

عدالت نے ملزمان کو 2 لاکھ روپے فی کس مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان میں شمشیر، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔

 

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جنوری 2021 میں کراچی کے علاقے سعید آباد سے 12 سالہ بچے شاہد کو تاوان کے لیے اغواء کیا تھا، ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش کو جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دیا۔

 

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم شمشیر بچے کا پڑوسی اور بچے کے والد کا دوست تھا، ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، ملزمان اور بچے کے والد کے درمیان 70 لاکھ روپے تاوان طے پایا تھا۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں