Search
Close this search box.

کراچی میں ہر جگہ کام کررہے ہیں، 31 دسمبر تک تمام تباہ حال سڑکیں ٹھیک کردیں گے، مرتضٰی وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں ہر جگہ ترقیاتی کام جاری ہے۔ بارش کے باعث جو سڑکیں تباہ ہوئی تھیں 31 دسمبر تک تمام سڑکیں ٹھیک کردیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضٰی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیماری پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، آپ کسی بھی جگہ کا رخ کریں، آپ کو کام ہوتا نظر آئے گا، صرف دعوے نہیں کر رہے، کام کر رہے ہیں۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گل بائی روڈ، ماڑی پور روڈ، سینڈز پٹ روڈ ہم نے بناکردی، یہ ثبوت ہے جب کام کرنے کے نیت ہوں، کام کیا جا سکتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ جیکسن میں تختی نہیں لگائے کام کے اختتام کے بعد افتتاح کرنے آئے، لوگوں کو کہا تھا آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر ہی لگے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما  نے کہا کہ 31 دسمبرتک تمام تباہ سڑکیں ٹھیک کردیں گے، کورنگی میں بھی پیپلزپارٹی کام کررہی ہے۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ لوگوں میں امید کی کرن جاگی ہے، لوگوں کی امیدوں کو جگائے رکھنا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ کے ایم سی کم وسائل میں بہتر کام کر رہی ہے، کے ایم سی کے وسائل ایمانداری سے خرچ کریں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں