Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، گداگروں کو 3 ماہ کیلئے فلاحی ادارے بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گداگروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ماہ صیام میں دوسرے شہروں سے بھی گداگروں کی بڑی تعداد شہر قائد پہنچ جاتی ہے۔

 

کراچی پولیس نے گداگروں کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گداگر مافیا بچوں سے جبری طور پر بھیک منگواتی ہے۔

 

گداگر مافیا کے خلاف ٹھوس قانون سازی کے لیے پولیس حکام نے ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔ڈرافٹ کا متن ہے کہ حراست میں لیے گئے گداگروں کو کم از کم تین ماہ تک ماہ تک فلاحی ادارے میں رکھا جائے۔

 

متن کے مطابق صوبے بھر میں 18سال سے کم اور زائد عمر کے گداگروں کے لیے مزید فلاحی ہوم قائم کیے جائیں اور گداگر مافیا کی کم از کم سزا کی حد تین سال اور جرمانہ تین لاکھ مقرر کیا جائے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں