کراچی میں ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں اعلیٰ نسل کے کتے مالکان کے ساتھ ٹریک پر دوڑتے نظر آئے جب کہ کتوں کی کارکردگی اور حسن کا مقابلہ بھی ہوا ۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق زم زمہ پارک ہاکی اسٹیڈیم میں مختلف رنگ و نسل کے کتوں نے ٹریک پرواک کی۔ وفاداری اور دوستی کی علامت، دیکھ بھال اور نازنخروں سے پلے خوبصورت کتے، ڈاگ شوکی رونق بنے۔
پٹ بل، بل ڈوگ، جرمن شیفرڈ، اور دیگر پالتوکتوں کے مالکان بھی پرجوش نظر آئے، مالکان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جانوروں کا جان سے زیادہ خیال رکھتے ہیں۔
نایاب نسل کے کتے حاضرین کی توجہ کا مرکزبنے جب کہ بچے بھی پالتوجانوروں سے لطف اندوزہوتے نظر آئے۔ کارکردگی اور حسن کا مقابلہ جیتنے پرکتوں کو پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن دی گئی اور مالکان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔