کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی میں 5 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم میں فالٹ سے مختلف شہروں میں بجلی فراہمی میں تعطل پیش آیا ہے اور اسکی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔
پاور اپڈیٹ2: وقت صبح 1130 بجے 13 اکتوبر
وزارتِ توانائی کی اطلاعات کے مطابق ملک کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فالٹ سے مختلف شہروں میں بجلی فراہمی میں تعطل پیش آیا ہے۔ کے ای سے منسلک علاقوں میں بھی فراہمی متاثر ہونے کی خبر موصول ہوئی ہیں_ (1/2)
@KElectricPk— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) October 13, 2022
سوشل میڈیا پر دئے گئے پیغام میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے ای سے منسلک علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی خبر ملی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا تاہم مکمل بحالی میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ کے الیکٹرک کی ٹیمیں بجلی کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
واضح رہے آج صبح نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے، بجلی بحال کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔