Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 13 نومبر کو ہوں گے

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے 13 نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا۔ کراچی میں تحریری ٹیسٹ ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والے تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا۔ ٹیسٹ صبح 11 بجے شروع ہوکر ڈھائی بجے ختم ہوگا۔

کراچی میں تحریری ٹیسٹ ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔ تحریری ٹیسٹ میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک گھڑی یا ڈیوائس لانا ممنوع ہے

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک گھنٹہ پہلے ٹیسٹ مراکز میں ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ پہنچیں، ٹیسٹ میں بیرون ممالک پاکستان و غیر ملکی 462 امیدوار بھی شرکت کریں گے.

پاکستان میڈیک کونسل کی چیف کواڈینٹر جواد امین خان کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کردیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 204253 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

سندھ سے 43 ہزار994، پنجاب میں 83 ہزار 142، اسلام آباد میں 17 ہزار 825، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 229، بلوجستان میں 9 ہزار 238، گلگت میں 645، آزاد کشمیر 2 ہزار 718 جبکہ بیرون مملک سے 462 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2 ماہ تاخیر کے بعد ہورہا ہے، صوبہ سندھ میں یہ ٹیسٹ 13 نومبر کو بیک وقت لیے جائیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں