Search
Close this search box.

کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 دنوں کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا اعلان

موسم سرما کی شدت میں کمی آنے کے باوجود گیس کی فراہمی بہتر نہ ہوسکی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں تین دنوں کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں جمعہ 10 فروری سے تین دنوں کیلئے سی این جی اسٹیشن کی بندش کی جائے گی۔

تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ 10 فروری کو صبح 8 بجے بند کئے جائیں گے جو پیر 13 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جسکے بعد صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشن کھول دئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے 12 فروری کو 24 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں