Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی غیرملکی خاتون سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز حکام نے غیر ملکی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے اہم کارروائی کی اور غیر ملکی خاتون کے سامان سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی 1900 گرام کوکین برآمد کرلی۔

یوگینڈا کی شہریت رکھنے والی خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 پر دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔ خاتون نے کوکین بریف کیس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ شک پڑنے پر محکمہ کسٹمز نے خاتون کے سامان کی تلاشی لی۔

مزید قانونی کارروائی کے لیے خاتون کو منشیات سمیت انویسٹیگیشن اینڈ پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپریل میں کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ کسٹمز نے خاتون مسافر سے 65 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں