Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں 2 طیاروں سے پرندے ٹکراگئے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے اطراف سے پرندوں کو بھگانے میں انتظامیہ ناکام نظر آتی ہے۔ کراچی ائرپورٹ پر ایک ہی دن میں دو طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 سے اڑان بھرتے ہی پرندہ ٹکرایا جس کے باعث پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 کو پائلٹ نے واپس جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا۔

لاہور سے کراچی آنے والی دوسری پرواز پی کے 305 سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔ لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 305 کی لینڈنگ کے بعد ہینگر میں طیارے کا معائنہ کیا گیا، پی آئی اے کی پروازوں میں مجموعی طور 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام تاحال پرندوں کو بھگانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر جدید نظام نصب نہیں کرسکے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں